پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال پیٹرولیم لیوی کےہدف میں49ارب روپے کے اضافے کا امکان ہے۔

ڈیلی جنگ کے مطابق وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک بڑھانے کا امکان ہے، لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا، منتخب حکومت سے پہلے لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔انٹر نیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ  میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل (ایم ای ایف پی) ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

مزید :

بزنس -