سابق صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی کو بھی نیب کا بلاوا آگیا

سابق صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی کو بھی نیب کا بلاوا آگیا
سابق صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی کو بھی نیب کا بلاوا آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کو بھی نیب کا بلاوا آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ان پر اربوں روپے کی غیرضروری مشینری خریدنے کا الزام  ہے،نیب خیبرپختونخوا نے شہرام ترکئی کو محکمہ صحت کے اربوں روپے کی غیرضروری میڈیکل مشینری خریدنے پر نوٹس بھی جاری کردیا ۔نیب نے تمام خریداری کے ثبوت  بھی حاصل کر لئے ۔

 نیب نے سابق وزیر صحت شہرام ترکئی کو 18دسمبر کو پشاور میں طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کافی عرصہ سے مفرور ہیں اور پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔