سابق سپیکر اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج

سابق سپیکر اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج
سابق سپیکر اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پشاور ہائیکورٹ  میں اسدقیصر کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  اسد قیصر کو ہائیکورٹ نے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا، ایک کیس میں رہائی ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابی مہم سے دور رکھنے کیلئے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی گئی،تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل کی جائے۔

پشاور  ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ڈی پی او ،ڈی سی صوابی، حکومت اور آئی جی  کے پی کوفریق بنایا گیا۔