کراچی:مچھر کالونی میں زمین کےتنازعے پر فائرنگ،3افراد قتل

کراچی:مچھر کالونی میں زمین کےتنازعے پر فائرنگ،3افراد قتل
کراچی:مچھر کالونی میں زمین کےتنازعے پر فائرنگ،3افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مچھر کالونی کے علاقے  میں عمر بن خطاب مسجد کے پاس دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے،جس دوران فائرنگ سے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی قتل کردیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے مقام پر کسی سیاسی جماعت کا دفتر موجود نہیں،فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا  جبکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول  بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے قتل کیے گئے افراد کا زمین کا تنازعہ تھا۔واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔