اہم ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب

اہم ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب
 اہم ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 13 دسمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن کو ہٹانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خارجہ سطح پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ دے گی۔اس کے علاوہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری شامل ہے، جبکہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی منظوری دینے کے علاوہ نیشنل اسپیس پالیسی کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید :

قومی -