عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت

عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت
عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ 

دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مرتب کر لی، الیکشن کمیشن حکام نے بیوروکریسی کے افسران کی بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تقرری کا نوٹیفکیشن بھی تیار کر لیا، حکام نے تمام افسران سے فرداً فرداً رابطہ کر کے کنفرمیشن کے بعد فہرست تیار کی۔الیکشن کمیشن حکام نے فہرست کمیشن کو بھجوا دی، کمیشن کی منظوری کے بعد جلدنوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا مجوزہ شیڈول بھی تیار کر لیا۔ڈی آر اوز کو ایک روزہ ٹریننگ صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں دی جائے گی، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل آفس میں ٹریننگ دی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرز ڈی آر اوز سے حلف لیں گے۔

مزید :

قومی -