قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا،نواز شریف

قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا،نواز شریف
 قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ، قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا ،ترقی کا سفر رکا کیوں۔پاکستان سے زیادتی کی گئی، ازالے کا وقت آرہا ہے،ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہیے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کرتے ملک کو کیوں روکا گیا ۔ 

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017میں سی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری تھا،ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، مخالفین حسد کرتے تھے کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا ، ذاتی ترقی کیلئے نہیں عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی, ہمیں پاکستان کی خدمت عبادت کی طرح کرنا ہوگی.دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہئے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں۔ 

6aa60dbc2e19cb53cb309ce4c38239c7

مزید :

اہم خبریں -قومی -