انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو دھبڑ دھوس کرنے والے باؤلر محمد ذیشان کا بیان

انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو دھبڑ دھوس کرنے والے باؤلر محمد ...
انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو دھبڑ دھوس کرنے والے باؤلر محمد ذیشان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نہیں سوچ رہا، فوکس انڈر 19 ایشیا ءکپ اور پھر انڈر 19 ورلڈکپ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ایشیاءکپ میں اپنی کارکردگی سے کافی خوش ہوں۔ انڈر 19 لیول ہر پلیئر کےلیے کافی اہم ہوتا ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے ہی اوپر آئے، مجھے بھی امید ہے کہ اچھا رزلٹ ملے گا۔ بھارت انڈر19 کے خلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ذیشان کا کہنا تھا کہ انڈیا کیخلاف میچ کا پریشر نہیں لیا، اس میچ کو ایک عام میچ سمجھ کر کھیلا تھا۔

محمد ذیشان انہوں نے کہا کہ ایمبروز اور شعیب اختر کو پسند کرتا ہوں، اپنا نام بنانا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اپنے باولنگ ایکشن سے مطمئن ہوں، فٹنس پر محنت کروں گا تاکہ اسکو تبدیل نہ کرنا پڑے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر 19 ایشیا ءکپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کو چیمپئن بنانا چاہتا ہوں۔ خواہش ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بہترین بولر بنوں۔محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا فوکس ہے لیکن موقع ملا تو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہوں گا۔

مزید :

کھیل -