کراچی:سٹی کونسل کا اجلاس،تحریک انصاف دوگروپوں میں تقسیم

کراچی:سٹی کونسل کا اجلاس،تحریک انصاف دوگروپوں میں تقسیم
کراچی:سٹی کونسل کا اجلاس،تحریک انصاف دوگروپوں میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کونسل اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان دوگروپوں میں تقسیم ہوگئے،  صورتحال کشیدہ ہونے پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں  نے آکر معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

صورتحال اس  وقت خراب ہوئی جب پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسد امان نے کونسل میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے  دوسرے گروپ نے شدید نعرے بازی  شروع کردی جس کا  جماعت اسلامی کے ممبران نے بھی ساتھ دیا۔

شور اتنا بڑھ گیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں  دے رہی تھی، اسی دوران دونوں گروپ  کےا راکین آمنے سامنے آگئے اور دھکم پیل شروع ہوگئی تاہم جماعت  اسلامی اور پیپلزپارٹی کے ممبران کی  مداخلت سے صورتحال پر قابوپالیا گیا۔

یادرہے کہ سٹی کونسل میں پی ٹی آئی کا ایک گروپ  جسے اسد امان لیڈ کررہے ہیں وہ پیپلزپارٹی کی حمایت کررہا ہے، جبکہ مبشر کی قیادت میں دوسرا گروپ  جماعت اسلامی کا حامی ہے۔