یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی ہوگئیں

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی ہوگئیں
یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق  یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگےفروخت کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 19 روپے 66 پیسے مہنگامل رہا ہے، عام مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2820 روپے 34 پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا 2840 روپے میں دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے 20 روپے تک مہنگی فروخت ہورہی ہے، عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فی کلو 155 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -