رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’’انیمل‘‘ نے’’غدر2‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا

رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’’انیمل‘‘ نے’’غدر2‘‘کو پیچھے چھوڑ ...
رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’’انیمل‘‘ نے’’غدر2‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سنی دیول کی ’’غدر2‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔ مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

مزید :

تفریح -