کراچی میں 3افراد کا قتل، ایم کیو ایم نے الزام پیپلزپارٹی پر لگادیا

کراچی میں 3افراد کا قتل، ایم کیو ایم نے الزام پیپلزپارٹی پر لگادیا
کراچی میں 3افراد کا قتل، ایم کیو ایم نے الزام پیپلزپارٹی پر لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائد میں کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے 3افراد کے قتل نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔

ایم کیو ایم رہنما انیس قائمخانی نے الزام لگایا ہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواران پر پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے حملہ کیا،ایم کیو ایم کے امیدوار ہماریوں عثمان اور ملک فیاض کارکنان کے ہمراہ انتخابی مہم میں مصروف تھے،پیپلز پارٹی کے دہشتگردوں نے مقامی عہدیداروں کی سربراہی میں نہتے کارکنان پر گولیاں چلائی،حملے کا مرکزی ملزم نثار خان قادرپٹیل کا کوآرڈینیٹر اور پیپلز پارٹی کا عہدیدار ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلح حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان زخمی ہوئے جبکہ تین لوگ جانبحق ہوئے،زخمی کارکنان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

2b93528b94da201bb116c099d017c0aa

 خیال رہے کہ  کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے 3افراد قتل کردیے گئے تھے جس پر پولیس کا کہنا یہ تھا کہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔