پاسپورٹ میں منشیات چھپانے والی خاتون کو 20ہزار درہم جرمانہ

پاسپورٹ میں منشیات چھپانے والی خاتون کو 20ہزار درہم جرمانہ
پاسپورٹ میں منشیات چھپانے والی خاتون کو 20ہزار درہم جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ وفاقی کورٹ نے پاسپورٹ میں نشہ آور مادہ چھپانے کی کوشش کے الزام میں ایک خاتون پر 20 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق مسافر خاتون پاسپورٹ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا رکھے ہوئے تھی جس میں انتہائی مہارت سے نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا۔  
مسافر خاتون نے ابتدا میں انکار کیا کہ اس کے پاسپورٹ میں ایسا کوئی کاغذ ہے جس میں نشہ آور مادہ موجود ہے۔ تاہم بعد میں اس کا اعتراف کر لیا۔عدالت نے خاتون کے خلاف جرمانے کے فیصلے سے قبل لیبارٹری سے رپورٹ طلب کی تھی جس میں تصدیق کی گئی کہ کاغذ میں نشہ آورمادہ موجود تھا۔ 

مزید :

عرب دنیا -