بدر شہباز مسلم لیگ (ن )کے اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر

بدر شہباز مسلم لیگ (ن )کے اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر
بدر شہباز مسلم لیگ (ن )کے اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد شہباز شریف نے دیرینہ کارکن اور میڈیا ٹیم کے اہم رکن بدر شہباز کو پارٹی کا اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر کردیا ہے۔

اس ضمن میں پارٹی سیکرٹری جنرل جناب احسن اقبال کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بدرشہباز 16 ماہ کی حکومت کے دوران وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پارٹی کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔

(ن )لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پربدر شہباز کو تقرری پر مبارک دیتے ہوئے دعا ہے کہ وہ مزید ترقی کریں اور اپنی ذمہ داریوں میں ماضی سے بھی بڑھ کر کامیاب ہوں۔ 

مزید :

سیاست -