امارات کا نیا ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

Dec 11, 2024 | 10:27 PM


ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے ان ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ایک نیا ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جو امارات میں کام کر رہی ہیں۔ اس نئے نظام کے تحت بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا کہ ڈومیسٹک منیمم ٹاپ اپ ٹیکس کا نفاذ مالی سالوں کے لیے یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ایک منصفانہ اور شفاف ٹیکس نظام قائم کرنا ہے جو عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ ٹیکس ان ملٹی نیشنل کمپنیوں پر لاگو ہوگا جن کی مجموعی عالمی آمدنی پچھلے چار مالی سالوں میں سے کم از کم دو سالوں میں تین ارب درہم یا اس سے زیادہ ہو۔ اس قانون سازی کی مزید تفصیلات وزارتِ خزانہ کی جانب سے جلد جاری کی جائیں گی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اپنے  کاروبار دوست ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور یہ اقدام ملک کے قومی سٹریٹجک مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

مزیدخبریں