وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بیجنگ +لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائک محمد امین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا- وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان جیسا قیمتی نذرانہ دینے والے شہدا اور انکی فیملیز کو سلام پیش کرتی ہوں۔