طالبان نے پشاور دھماکوں کا’’نوٹس ‘‘ لے لیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان شوریٰ نے پشاور دھماکوں کے ذمہ دار گروپس پر واضح کر دیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان شوریٰ کا کہنا ہے کہ جو گروپس مذاکرات کے دوران حملے کر رہے ہیں، ان سے بات کر رہے ہیں جبکہ پشاور دھماکوں کے ذمے دار دو گروپس پر واضح کر دیا کہ حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رابطہ کار کمیٹی نے اس سے متعلق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔