صنف مخالف کو کیسے متاثر کیا جائے؟خاتون نے کتاب لکھ ڈالی،سب بتادیا

صنف مخالف کو کیسے متاثر کیا جائے؟خاتون نے کتاب لکھ ڈالی،سب بتادیا
صنف مخالف کو کیسے متاثر کیا جائے؟خاتون نے کتاب لکھ ڈالی،سب بتادیا

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کسی حسینہ کا دل جیتنا بظاہر تو کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن رومانوی تعلقات کے لئے مشاورت فراہم کرنے والی ماہر جین سمتھ کہتی ہیں کہ کسی حسینہ کا دل جیتنے کے لئے اس سے سیب کے متعلق گفتگو کرنے سے بہتر حکمت عملی کوئی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی بیوی نے بیرون ملک مقیم شوہر کو دہشت گردی کے مقدمے میں پھنسا دیا

 جین سمتھ نے اینتھرو پولوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس موضوع پر مزید تحقیق شروع کی ہے اور اب وہ لوگوں کو حسیناﺅں کے دل جیتنے کے متعلق مشاورت فراہم کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی خوبرو چہرے کو دیکھتے ہی پہلے تو آپ کو ایسے تاثرات دینے چاہئیں جن سے ایک پراعتماد انداز خوشگوار شخصیت اور مسکراتے ہوئے چہرے کا احساس پیدا ہو اور اس کے بعد گفتگو کا آغاز کرنے کے لئے کسی مناسب موضوع یا سوال کا انتخاب کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ خریداری کرتی ہوئی کسی خاتون کے قریب موجود ہیں تو اسے کہہ سکتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی یہ سیب کھایا ہے، اسے آزما کر دیکھئے یہ بہت ہی شاندار ہے۔ اس کے بعد اگلا قدم یہ ہے کہ اپنی گفتگو کو مکمل خود اعتمادی کے ساتھ جاری رکھیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نقصان یہی ہوسکتا ہے کہ آپ کی گفتگو فوری ختم ہوجائے گی لیکن اگر کامیابی ہوجائے تو مستقبل میں ایک شاندار تعلق کے امکانات بہت روشن ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس