وہ پیاز جسے کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی آئے نہ کھانے کے بعد منہ سے بد بو

وہ پیاز جسے کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی آئے نہ کھانے کے بعد منہ سے بد بو
وہ پیاز جسے کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی آئے نہ کھانے کے بعد منہ سے بد بو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) پیاز ایک ایسی سبزی ہے کہ جو صدیوں سے انسان کو رلاتی آئی ہے کیونکہ اس میں سے نکلنے والی تیز اثر والی گیس ناصرف آنکھوں کو نم کردیتی ہے بلکہ پیاز کھانے سے سانسوں میں سے بو آنے کے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں نے اب پہلی دفعہ ایسا پیاز ایجاد کرلیا ہے کہ جسے کاٹنے سے نہ ہی آنکھوں سے آنسو آئیں گے اور نہ ہی اسے کھانے سے سانسوں سے بو آئے گی۔

خواتین عموماً کھانا ختم کرنے میں دیر کیوں لگاتی ہیں؟ سائنس نے دلچسپ وجہ بتادی

 مشہور برطانوی فوڈ چین ASDA نے کئی دہائیوں پر مبنی تحقیق کے بعد ایسے پیاز متعارف کروادئیے ہیں کہ جن کا ذائقہ بھی بہتر ہے اور ان میں سے شدید اثرات کی حامل گیس بھی خارج نہیں ہوتی۔ اس پیاز کے غذائی اجزاءاس نوعیت کے ہیں کہ اسے کھانے کے بعد سانسوں میں سے بو آنے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ASDA Sweet Red نامی اس پیاز کو معرض وجود میں لانے کے لئے تین دہائیوں پر مبنی تحقیق کی گئی جس میں مسلسل ایسے پیازوں کا چناﺅ جاری رکھا گیا کہ جن کا ذائقہ بہتر تھا اور ان میں تیز اثرات والی گیس نہیں تھی۔ نسل درنسل ان پیازوںکی کاشت سے اب پہلی دفعہ 40 ٹن کی پہلی کھیپ برطانوی مارکیٹ میں فراہم کردی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیاز ہر لحاظ سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیں گے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب ساری دنیا میں ان کی مانگ زوروں پر ہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس