کیا ماضی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟سائنسدانوں کے تجربے نے دنیا کو حیران پریشان کر دیا

کیا ماضی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟سائنسدانوں کے تجربے نے دنیا کو حیران پریشان ...
کیا ماضی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟سائنسدانوں کے تجربے نے دنیا کو حیران پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) کوانٹم فزکس جدید علوم کی وہ شاخ ہے کہ جس کے انکشافات نے انسانی عقل کو مکمل طور پر چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اس علم کے ماہر واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر کیٹرز مرچ نے حال ہی میں کوانٹم ذرات کی ایک حیرت ایگیز خصوصیت کو ثابت کرنے کے لئے کامیاب تجربات کئے ہیں جن میں یہ بات دریافت ہوئی ہے کہ کائنات کو بنانے والے چھوٹے ترین ذرات ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ گویا وہ ہماری حرکات و سکنات کو بھانپتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور ان ناقابل یقین خصوصیات کی بنا پر یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں جاکر ماضی کو تبدیل کیا جاسکے۔

کچھ لوگوں کی داڑھی پوری طر ح کیوں نہیں آتی؟تحقیق میں وجہ سامنے آگئی
پروفیسر کیٹرز کے تجربات میں فوٹان ذرات کی موج اور ذرے کی دہرئی نوعیت کو جاننے کے لئے اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ اگر ہم ایک فوٹان کو فائر کریں تو یہ ذرے کی شکل بھی لے سکتا ہے اور موج کی بھی۔ اگر ہم ایک ایسا آپریٹس استعمال کریں کہ جو اس کی نوعیت معلوم کرسکے تو یہ فوٹان ہمیشہ ذرے کی شکل لے گا اور ہم نے اس کی نوعیت جاننے کے لئے کوئی آپریٹس استعمال نہیں کیا تو یہ اپنی مرضی سے ذرا بھی بن سکتا ہے اور موج بھی۔ ان کی تحقیق کے نتیجے میں یہ ثابت ہوا ہے کہ گویا فوٹان کو ہمارے ارادے کی پہلے سے خبر ہوجاتی ہے کہ ہم اس کے ساتھ کیا کرنا چاہ رہے ہیں اور اس کی بنا پر وہ فیصلہ کرلیتا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ یہ ذرات حیرت انگیز طور پر ہمارے ارادوں کو بھانپ کر اپنی نوعیت کو طے کرلیتے ہیں۔ پروفیسر کیٹرز کا کہنا ہے کہ اسی کوانٹم خصوصیات کی بنا پر یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں جاکر ان ذرات کے ساتھ اس قسم کے تعملات کئے جائیں کہ ماضی ازخود تبدیل ہوجائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -