پی سی بی کے حوالے سے تحفظات دور ہوگئے ہیں،فرح عاقل

پی سی بی کے حوالے سے تحفظات دور ہوگئے ہیں،فرح عاقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی چیئرپرسن سینیٹر فرح عاقل نے کہا کہ پی سی بی کے حوالے سے جو تحفظات تھے دور ہو گئے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ان کے جواب کا انتظار ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فرح عاقل کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فرح عاقل، سلیم مانڈی والا، مختار احمد، فروغ نسیم، کلثوم پرین ظفر اللہ خان ، ذوالفقار کھوسہ، سنیٹر محمد یوسف، نزہت صادق، حاجی غلام علی، ثریا امیر الدین شریک ہوئے۔
کرکٹ بورڈ کی طرف سے چئیرمین شہر یار خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، انتخاب عالم نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسکول اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ ، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فرح عاقل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے بورڈ کوتجاویز دی ہیں، ریجنل سطح پر کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جانا چاہیں،انہوں نے کہا بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پی سی بی مکمل تیار ہے، بھارت سے کرکٹ سیریزکی بحالی کیلئے ونوں حکومتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی نے جو تجاویز دی ہیں ان پر مکمل عملدرآمد کرینگے بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے پرعزم ہیں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بھی ترجیح ہے سکول اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں ۔