سری لنکن حکومت کا ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک ملین ڈالر انعامی کا اعلان

سری لنکن حکومت کا ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک ملین ڈالر انعامی کا اعلان

کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکن حکومت کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کی صورت میں اپنی ٹیم کو ایک ملین ڈالر انعامی رقم دے گی ۔یہ ورلڈکپ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ میں بھارت نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے ۔ سری لنکا کی حکومت کے ترجمان راجتھا سرینارتنے نے کہاہے کہ نئی کابینہ نے ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو ایک ملین ڈالر کی رقم بونس کی مد میں ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کو ورلڈ کپ میں پول اے میں رکھا گیا ہے جس میں انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل 1996 میں سری لنکن ٹیم نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا لیکن اسے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی