ورلڈ کپ ، آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کیلئے بہت محنت کی ،جوش ہیزل ووڈ

ورلڈ کپ ، آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کیلئے بہت محنت کی ،جوش ہیزل ووڈ

سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے انہوں نے کافی محنت کی ہے۔ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی میں آسٹریلوی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہے کہ وہ ابھی اچھی باؤلنگ کررا رہے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دیکھائیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی