ہملٹن،ورلڈ کپ 2015کی میزبانی 14 شہر کریں گے

ہملٹن،ورلڈ کپ 2015کی میزبانی 14 شہر کریں گے

ہملٹن(نیٹ نیوز )ٗانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 2015 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی 14 شہر کریں گے ۔ آئی سی سی نے اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دی ہے ۔ ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچ سے ہوگا ۔ ورلڈ کپ کے کوائرٹر فائنلز 18 ،19 ،20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 24 اور 26 مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے جن شہروں کو دی گئی ہے ان میں ایڈیلیڈ، آکلینڈ، برسبین، کرائسٹ چرچ، کینبرا ، ڈنیڈین، ہملٹن، ہوباٹ، نیپئر، میلبورن، نیلسن، پرتھ، سڈنی اور ویلنگٹن شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی