ورلڈ کپ،انگلش ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کمنٹری کرینگے

ورلڈ کپ،انگلش ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کمنٹری کرینگے

لندن (اے این این )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پٹرسن 14 فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران کمنٹری کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی بیگ بیش لیگ میں بھی کمنٹری کی تھی جس کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انہیں ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری کرنے کی آفر کی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ کیون پٹرسن ورلڈ کپ کے دوران کوائرٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کے دوران کمنٹری کریں گے جو 18 مارچ سے شروع ہونگے۔ماہرین کرکٹ کا کہناہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں ٹاپ کی 8 ٹیمیں ورلڈ کپ کے آگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہونگے اور کمزور ٹیموں کی جانب سے اپ سیٹ کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ اس حوالے سے کیون پٹرسن کا کہناہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کمنٹری کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔

اور انہوں نے اس سے قبل بیگ بیش لیگ میں کمنٹری کو بھر پور طریقے سے انجوائے کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی