پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کیلئے میدان میں اُتریگا

پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کیلئے میدان میں اُتریگا

سڈنی ( نیٹ نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی تیاری آج قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ یہ میچ ڈے اینڈ ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اس میچ میں بھی جیت کا جذبہ لیکر میدان میں اتریں گے اور امیدہے کہ کامیابی حاصل کریں گے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں جیت کا بھرپور جذبہ ہے شائقین کو میچ میں کامیابی کا تحفہ دیں گے ۔ اس میچ کے ساتھ ساتھ آج مزید تین میچ اور بھی کھیلے جائیں گے جس میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ ،سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے اور آسٹریلیا کا مقابلہ یو اے ای کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ 12 فروری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 13 فروری کو آخری وارم کھیلا جائے گا جو افغانستان اور یو اے ای ٹیموں کے مابین ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی