آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری

آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری

کوئنزلینڈ(آن لائن)آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ویڈیو میں دو مسلح افراد کو ٹریفک کے درمیان فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ واقعہ پچھلے ہفتے 5فروری کو پیش آیا۔برسبین کے نزدیک کوئنزلینڈپولیس نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا۔پولیس نے گاڑی پنکچر کرنے والی ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو رکوالیا۔اس دوران مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے دوسری گاڑی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد کو سڑک پر دیکھ کر کچھ گاڑیاں ٹکرابھی گئیں۔

پولیس نے مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان پر اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ قائم کردیا۔

مزید : عالمی منظر