کیویز ، سری لنکا افتتاحی میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کیویز ، سری لنکا افتتاحی میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے 14فروری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ کیویز اور سری لنکا کے درمیان میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی بارش کی نذر ہوسکتا ہے۔ میزبان ٹیم ورلڈ کپ فیورٹس میں شامل ہے۔ افتتاحی میچ کے حوالے سے میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز صبح ہی سے موسم سرد رہے گا اور بارش ہوتی رہے البتہ دوپہر کے بعد مطلع صاف ہوجانے کی امید ہے۔ لیکن جمعرات کو شیڈول ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب خراب موسم سے متاثر ہونے کا کوئی کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران پرستار سکون کے ساتھ اپنے پسندیدہ گلوکار ہیلی ویسٹرنا، سول تھری مائیو، اور گنی بلیک مور کے فن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی