روسی صدر دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچ گئے

روسی صدر دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچ گئے

 قاہرہ(اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے کے دوران روسی صدر اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خصوصی تقریب میں شرکت کرے گا۔ دونوں ممالک کے سربراہان دو طرفہ باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔ واضح رہے کہ 2014ء میں مصری صدر نے روس کا دورہ کیا تھا جبکہ روسی صدر نے 10 برس قبل مصر کا دورہ کیا تھا جب صدر حسنی مبارک برسراقتدار تھے۔

مزید : عالمی منظر