آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی

آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی

 کوئنزلینڈ(این این آئی)آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی ٗویڈیو میں دو مسلح افراد کو ٹریفک کے درمیان فائرنگ کرتے دکھایا گیا یہ واقعہ پچھلے ہفتے 5فروری کو پیش آیابرسبین کے نزدیک کوئنزلینڈپولیس نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیاپولیس نے گاڑی پنکچر کرنے والی ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو روکوالیا۔اس دوران مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے دوسری گاڑی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مسلح افراد کو سڑک پر دیکھ کر کچھ گاڑیاں ٹکرابھی گئیں۔پولیس نے مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان پر اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ قائم کردیا۔

مزید : عالمی منظر