عامر خان بھارتی ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرینگے

عامر خان بھارتی ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان نے فلم ’’پی کے ‘‘کے بعد نئی فلم میں ایک اور منفرد کردار نبھانے کا ارادہ کرلیا۔ نئی فلم جو کہ بھارتی ریسلر مہاویر پھوگٹ کی سوانح پر بنائی جائے گی، میں عامرخان ریسلر(پہلوان بنیں گے۔ اس کر دار کی خصوصیت یہ ہے کہ فلم میں مہاویر کی زندگی کے تین ادوار دکھائے جائیں گے جن میں 19 سال کی عمر کا مہاویر جب وہ پہلوانی کی ابتداء کرتا ہے اور پھر29 سال کا مہاویر اور آخرمیں 55 سال کا مہاویر دکھایا جائے گا۔ عامرخان ان تینوں ادوار کی عکاسی کریں گے۔ عامرخان کے مطابق اس کردار میں زبردست ایکٹنگ مارجن موجود ہے۔ اس کردار کیلئے اپنا وزن بڑھانے کیلئے عامر خان نے اپنے تمام ڈائٹ پلان کو پس پشت ڈال دیا ہے۔



مذکورہ فلم جس کو ابھی نام نہیں دیا گیا ، کے ڈائریکٹر نتیش تہواری ہیں جنہوں نے فلم ’’چلرپارٹی‘‘ پر نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید :

کلچر -