فلم’’جذبہ‘‘ میں یادگار کردار ادا کررہی ہوں،پریا بینرجی

فلم’’جذبہ‘‘ میں یادگار کردار ادا کررہی ہوں،پریا بینرجی
فلم’’جذبہ‘‘ میں یادگار کردار ادا کررہی ہوں،پریا بینرجی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنائی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریا بینرجی نے کہا ہے کہ وہ سنجے گپتا کی فلم’’جذبہ‘‘ میں وہ کردار ادا کررہی ہیں جو ان کا خواب تھا۔ فلم’’جذبہ‘‘ جس کی لیڈ کاسٹ میں ایشوریا رائے بچن شامل ہیں ، میں پریا سائڈ ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں تاہم اداکارہ نے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعہ ہندی فلم انڈسٹری میں اس کی ’’ڈریم انٹری‘‘ ہوگی اور فلم میں ان کا کردار من چاہا ہے جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سنجے نے ان کا انتخاب ٹوئٹر پر اس کی ویڈیو دیکھ کر کیا اور اسے خوشی ہے کہ وہ شبانہ عظمی ، عرفان خان اور ایش جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرے گی گو کہ وہ جونیئر ہونے کی وجہ سے شاید بے حد دباؤ میں رہے لیکن میں اپنے کام سے سب کے دل جیتوں گی اور اس کی مجھے بہت خوشی ہوگی۔

مزید : کلچر