’’عاشق حسین‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصّہ لینے کے لئے صائمہ کی کراچی روانگی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صائمہ کراچی چلی گئی ہیں جہاں انہوں نے ڈائریکٹر انجم شہزاد کی ڈرامہ سیریل’’عاشق حسین‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع کردی ہے جس میں گزشتہ روز ان کے ہمراہ نیلم منیر اور افشاں قریشی نے حصہ لیا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرت ہوئے صائمہ نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں شہزاد رفیق کی سیریل’’آوارہ‘‘ میں کام کا معاہدہ بھی کیا ہے اور اس کی ریکارڈنگ بھی کراچی مین ہی ہوگی۔اس کے علاوہ میں فیصل بخاری کے سوپ’’کنیز‘‘ میں کام کررہی ہوں جس میں میری اداکاری کو پسند کیاجارہا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے مستقبل میں مزید عمدہ کام کروں گی ۔