رینا رائے نے موٹاپے سے چھٹکارا پانے کیلئے بریاٹک سرجری کروا لی

رینا رائے نے موٹاپے سے چھٹکارا پانے کیلئے بریاٹک سرجری کروا لی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی ماضی کی حسین اداکارہ رینا رائے نے موٹاپے سے چھٹکارا پانے کیلئے بریاٹک سرجری کروا لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رینا رائے جو گوشت کا پہاڑ بن چکی ہیں، نے اپنے موٹاپے کو قابو کرنے کیلئے دوسرے تمام جتن ناکام ہو جانے کے بعد بریاٹک سرجری کروا لی ہے جو کہ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے ممبئی کے ایک ہسپتال میں کی گئی۔ اس سرجری کے بعداز اثرات کے تحت رینا کا سال میں 25 کلو تک وزن کم ہو جائے گا۔

مزید : کلچر