عرفان خان پہلی بارفلم ’’قصہ‘‘ میں پگڑی پہنیں گے

عرفان خان پہلی بارفلم ’’قصہ‘‘ میں پگڑی پہنیں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عرفان خان اپنے کیریئر میں پہلی بارفلم’’قصہ‘‘ میں پگڑی پہنیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق فلم ’’قصہ‘‘ پنجابی زبان کی فلم ہوگی جس کو انوپ سنگھ ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرفان نے کہا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار بالکل مختلف اوردل کو چھو لینے والا ہے۔ فلم کا موضوع’’وارث کی تلاش‘‘ ہے۔ عرفان خان نے بتایا کہ وہ فلم میں عنبرسنگھ بن رہے ہیں جو1947ء میں تقسیم ہند کے بعد تن تنہا نئی زندگی کی شروعات کرتا ہے۔

مزید : کلچر