ایل ڈی اے کے گریڈ 17میں ترقی پانے والے 22افسروں کی تقرری کے احکامات

ایل ڈی اے کے گریڈ 17میں ترقی پانے والے 22افسروں کی تقرری کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اپنے نمائند ے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر نے حال ہی میں گریڈ17میں ترقی پانے والے 22افسروں کے مختلف ڈائریکٹوریٹس میں تقرر کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد شفیق ایاز کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن‘ سید تنویر الحسن کوڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری‘ ندیم اقبال کوڈائریکٹوریٹ آف لینڈڈویلپمنٹ ون‘ محمد ارشداور جاوید صابر کوڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈو آپریشن ‘اکبر علی اورہارون رشید کو ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری ‘خالد پرویز کوڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون‘ریاض احمد کوڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز ‘ ارشد پرویز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز)سیل ‘مظہر مقصود بٹ کوڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹاؤن‘ارشد علی ڈوگر کوڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو ‘ شیر احمد اعوان کوڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور جاوید اقبال کوڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے ۔ محمود اختر‘ محمد دین ‘ سید سلیم عباس زیدی عبد الرشید اور عزت علی کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف انجینئر ایل ڈی اے کے سپردکر دی گئی ہیں۔ غلام انور کوڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈو آپریشن‘ محمد ایوب کی خدمات ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز اورناصر محمود کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔