پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرفسے ہوٹلوں کو جرمانوں کا سلسلہ جاری
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روزضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کیئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق یکی گیٹ میں واقع حاجی ہوٹل جبکہ فضل سٹریٹ گھڑی شاہومیں واقع اتفاق فوڈز کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کیئے گئے۔علاوہ ازیں ضلع لاہور کے مختلف علاقوں سے پانی کے مختلف برانڈز کے ۰۱ نمونہ جات لیے گئے جن کو چیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔