شرح سود کی بلند ترین سطح نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے،صفدر بٹ

شرح سود کی بلند ترین سطح نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے،صفدر بٹ

لاہور( وقائع نگار ) گلبر گ بورڈٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ نے کہا ہے کہ شرح سود کی بلند ترین سطح نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے شرح سود میں کمی سے نئی سرمایہ کاری بڑھے نئی انڈسٹری لگے گی تو روزگار کے بھی وافر مواقع پیدہونگے انہوں نے کہا کہ شرح سود پرانی سطح پربرقرار رکھنے سے بنکوں کے ڈیپازٹ میں تو اضافہ ہوتا ہے لیکن اس کے باعث صنعتی ترقی میں کمی واقع ہورہی ہے ۔کیونکہ بلند شرح سود کی وجہ سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں کاروبار کیلئے مہنگے ریٹ سے قرضے لینے پڑے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان میں بلند شرح سود اور عالمی معاشی حالات میں ابتری کے باعث پاکستانی درآمدات اور برآمدات بھی متاثر ہورہی ہیں

اس لیے اسٹیٹ بنک اپنی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں فوری کمی کرے کیونکہ خطہ میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ نئی سرمایہ کاری کی بجائے بنکوں میں رقم رکھنا زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں اگر یہی رقم نئی صنعتوں کے قیام میں استعمال ہوتی تو اس سے ملکی صنعتی ترقی میں اضافہ ہوتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1