غربت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،عابد حسین صدیقی

غربت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے لوگ اپنے بجلی اور گیس کے بل بھی ادا نہیں کرسکتے مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، موجودہ حکومت بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ملک کا مزدور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بے روز گار ہو چکا ہےملک کی انڈسٹری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تیزی سے بندہو رہی ہے موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکے ہیں حکمران جھوٹے وعدے کرکے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والے حکمران اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے حکمرانوں کے کاروبار میں دن بدن بے شمار اضافہ ہو رہا ہے ہر شہری کی زبان پر حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں سنائی دیتی ہیں لوگ حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں غریب آدمی کا بچہ بھوک اور غربت کی وجہ سے مررہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1