میٹرو جیسے منصوبوں سے عوام کی حالت بہتر نہیں ہو گی،میاں ایوب

میٹرو جیسے منصوبوں سے عوام کی حالت بہتر نہیں ہو گی،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہر فیصلہ اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر ہی کرنا ہے تو پھر اسمبلیوں کا کیا فائدہ ہے حکومت نے اس وقت ضروری اشیاء پر ٹیکسز کی بھرمار کررکھی ہے اور عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے میٹرو جیسے منصوبوں سے عوام کی حالت بہتر نہیں ہو گی بلکہ صحت اور تعلیم کے میدان میں کام کرنے سے بہتری آئے گی عوام پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہیپاٹائٹیس جیسی بیماریوں کا شکار ہوں گےتو وہاں پر ایسے میگا پراجیکٹس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔میاں محمد ایوب نے کہا کہ حکومت کو ملک میں معاشی بہتری لانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے اور عوام کی ھالت کو بہتر کرنے کے لئے عملی کام کرنا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1