این اے 122کے نتائج کے فو ری بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،عبدالعلیم خان

این اے 122کے نتائج کے فو ری بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،عبدالعلیم ...

لاہور ( جنرل رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت این اے 122کے رزلٹ کے فوری بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی موجودہ حکمران باتوں سے ماننے والے نہیں میڈیا پر آکر معصوم بننے والے وزراء تاخیری حربوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ مارچ میں موجودہ حکمرانوں کے جانے کیلئے فا ئنل میچ ہو سکتا ہے پارٹی کارکن تیار رہیں آئندہ دھرنے اور احتجاج کیلئے لاہور شہر کا انتخاب بھی متوقع ہے اور انشاء اللہ زندہ دلان لاہور اپنے قومی ہیرو عمران خان کو ماضی سے بھی زیادہ پذیرائی دینگے ۔عبدالعلیم خان شالا مار ٹاؤن کے صدر میاں یامین ٹیپو کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے صوصی شرکت کی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کی شخصیت بے شمار خوبیوں کا مجموعہ ہے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت پارٹی اور قومی مستقبل کیلئے خوش آئندہوگی موجودہ حالات میں ہر قابل اور درد دل رکھنے والا پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر قومی مسئلے پر دو ٹوک اور دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہری اس ملک و قوم کے باسی تھے ان کا درد محسوس کرکے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف آواز بلند کرکے عمران خان نے قومی فریضہ سر انجام دیا ہے،اس موقع پر میاں حامد معراج اور یامین ٹیپو نے خطاب کرتے ہوئے شالیمار ٹاؤن کے کارکنوں بالخصوص عمران ٹائیگر فورس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور عبدالعلیم خان کو علاقے کے دورے کی دعوت دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1