عمران خان جب بھی کراچی آئیں ایم کیو ایم خوش آمدید کہے گی : الطاف حسین
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ے چیئرمین عمران خان جب بھی کراچی آنا چاہیں وہ ضرور تشریف لائیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔میڈیا کو جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف نکالی گئی ریلی میں مقررین کی جانب سے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں صدمہ پہنچا ہے جبکہ دوسری جانب انہوں نے رابطہ کمیٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اظہار ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔