انسانوں سے جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے سدباب کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کا اجلاس
لاہور(کامرس رپورٹر)نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیرصدارت ایک محکمانہ اجلاس منعقدہوا جس میں جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے حکمت عملی زیربحث لائی گئی اوریہ طے کیاگیاکہ ان میں اکثربیماریاں مثلاً کانگو،جلدی خارش وغیرہ چچڑیوں سے پھیلتی ہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہورمیں خصوصاً جانوروں اوران کی کھالوں کی نقل وحمل کے دوران چچڑیاں بھی منتقل ہوتی ہیں۔ جس سے مویشی اورکھالوں کاکاروبار کرنے والے افراد بیمارہوسکتے ہیں۔ اجلا س میں یہ طے پایاکہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب بھرکے مویشی پال حضرات کو چچڑیوں کی تلفی کے لیے مفت سپرے کی سہولت فراہم کرے گا۔ مویشی پال اوردیگرمتعلقہ سٹیک ہولڈرز چچڑیوں کی نشاندہی کریں جن کی تلفی کے لیے محکمہ فوری اقدامات کرے گا۔