ٹسڈک نے ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبے کے تحت ایک اور بیج کو تربیت مکمل کروا دی

ٹسڈک نے ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبے کے تحت ایک اور بیج کو تربیت مکمل کروا دی

 لاہور(کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے ’’ٹریننگ آف ٹرینرز‘‘ منصوبے کے تحت ایک اور بیج کو تربیت مکمل کروا دی۔ متذکرہ منصوبے کے تحت ٹسڈک نے سوات، لوئر دیر، اپر دیر، جیک آباد، کشمور، شکار پور اور مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ٹرینرز کو کاروبار اور کمپیوٹرز کی تربیت فراہم کی ہے۔ اس کورس کا انعقاد یورپی یونین کی مالی معاونت سے شروع کئے گئے فنی و تکنیکی تربیت کے تین سالہ منصوبے کے تحت کیا گیا تھا۔ کم آمدن والے طبقات میں فنی و تکنیکی علوم متعارف کروانے کروانے کے لئے ٹسڈک کو بین الاقوامی ایجنسی فار ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (ایکٹڈ) اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ٹریننگ آف ٹرینرز کے اس کورس میں سندھ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 24ٹرینرز کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ، جو بعد میں اپنے اپنے علاقوں میں جا کر نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

مزید : کامرس