ایس ای سی پی نے مغل سٹیل کو جنرل پبلک کوحصص کے اجراء کی اجازت دیدی

ایس ای سی پی نے مغل سٹیل کو جنرل پبلک کوحصص کے اجراء کی اجازت دیدی

 لاہور(کامرس رپورٹر)ایس ای سی پی نے سٹیل ساز ادارے مغل سٹیل کو جنرل پبلک کو 27.45 ملین شیئرز کے اجراء کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے منظوری دے دی اس طرح کمپنی پاکستانی سٹاک ایکس چینجز کی ایک لسٹڈ کمپنی بن گئی۔ بک بلڈنگ 16 فروری 2015 کو ہو گی۔ جس کے لئے تینوں سٹاک ایکس چینجز کے نمائندے بڈ کولیکشن سینٹرز پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9.75 ملین حصص جو کہ ٹوٹل آفرنگ کا 75 فیصد بنتے ہیں انسٹیٹیو شنز اور ہائی نیٹ ورتھ انوسٹرز کو بک بلڈنگ کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ باقی ماندہ 3.25 ملین حصص جو کہ ٹو ٹل آفرنگ کا 25 فیصد ہیں جنرل انوسٹرز کو بک بلڈنگ سے حاصل ہونے والی سٹرائک پرائس پر دئیے جائیں گے۔

مزید : کامرس