پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیرا ہتمام تربیتی ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیرا ہتمام تربیتی ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیرا ہتمام شعبہ انفارمیشن سائنسزمیں \"Stress Management\"کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر انچارچ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے طلبہ کو ٹریننگ دی جبکہ فلاسفی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر غزالہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ایونٹ میں 70سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے گہر ی دلچسپی دکھائی۔ ورکشا پ میں آرام دہ تکنیکس کے بارے میں ٹریننگ دی گئی جسے شرکاء نے خوب پسند کیا اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی میں ایسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کے تعاون پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔    بعد ازاں ٹریننگ سیشن کے لئے شرکاء نے عبد القیوم چوہدری کی دلچسپی اور سٹائل کی تعریف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4