حکومت بارود والوں کیخلاف ایکشن کی بجائے درود والوں کے درپے ہے، آصف جلالی

حکومت بارود والوں کیخلاف ایکشن کی بجائے درود والوں کے درپے ہے، آصف جلالی

 لاہور (نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰٰ ہزاروی ودیگر راہنماوں نے علمائے اہلسنّت کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بارود والوں کے خلاف ایکشن کی بجائے درود والوں کے درپے ہوگئی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے ظلم اتنا کریں جتنا کہ کل برداشت کرلیں مسلم لیگ( ن) کے لیڈر قوم کو یہ بتائیں کہ سیاسی جلسوں کے خطاب بھی صرف ایک ہی سپیکرپر ہوں گے اس ملک میں اہل سعود کا ایجنڈا ہرگز نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔   اور ریاستی دہشت گردی کی ہر جگہ مزاحمت کریں گے۔بزرگوں کے ماننے والوں کوافواج پاکستان کی غیر مشروت حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4