عمران خان کی تمام کاوشیں ملکی مفاد کیلئے ہیں،محمد قذافی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے چیئرمین عمران خان کی تمام تر کاوشیں ملکی مفادات اور عوام کیلئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف عمران ٹائیگر فورس واہگہ ٹاؤن کے نو منتخب صدر چوہدری کرنل محمد قذافی ڈاگرا نے اپنے آفس میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے نو منتخب صدر کو مٹھائی کی ٹوکریاں اور مبارک باد پیش کی گئی مشتاق بٹ، پیر شہزاد ، شیخ الیاس، یوسف بلا، کرامت علی نے کہا کہ چوہدری کرنل محمد قذافی ڈاگرا کے واہگہ ٹاؤن صدر منتخب ہونے سے پارٹی مزید مظبوط ہو گئی اور ہم پارٹی قائدین عبدالعلیم خاں، جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال، سید راشد ریاض صدر لاہور کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری کرنل محمد قذافی ڈاگرا پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے واہگہ ٹاؤن کا صدر نامزد کیا انشاء اللہ قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیں گے ۔