لومیرج کرنیوالے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں

لومیرج کرنیوالے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں

 لاہور(نامہ نگار)لومیرج کرنے والے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں ،سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او ز سے جواب طلب کرلیا ہے درخواست گزار ثمینہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے منیر کے ساتھ جبکہ چونگی امرسدھو کی رہائشی سائرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے اکرم کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،درخواست گزار وں کا کہنا ہے کہ پسند کی شادیاں کرنے کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتے دار اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ انہیں مقامی پولیس سے مل کر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کرنے پر اتر آئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پ عدالت نے آئندہ پیشی پر متعلقہ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4