مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس میں ملوث ملزم رمضان کی جانے سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیرینہ دشمن کی بنا پر حسین نامی شخص کو قتل کردیا تھاجس پرپولیس نے مقتول حسین کے بھائی کی مدعیت میں ملزما کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کے بعد چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے ،عدالت میں ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جسے فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4